کرونا وائرس کے ذرات سنگل کین میں سما سکتے ہیں، برطانوی ریاضی دان

Feb 12, 2021 | 10:33:AM
 کرونا وائرس کے ذرات سنگل کین میں سما سکتے ہیں، برطانوی ریاضی دان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ کے ایک ریاضی دان نے دعویٰ کیا ہے کہ  دنیا بھر میں موجود کرونا وائرس کے ذرات ایک سنگل کین میں پورے آ سکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق باتھ یونیورسٹی کے ماہر ریاضیات کِٹ ییٹس کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا انفیکشن کے دو ارب ذرات موجود ہیں۔اس حساب سے یہ اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ان ذرات نے دنیا میں کتنی تباہی مچائی۔کِٹ ییٹس کا کہنا ہے کہ یہ ایک حیران کُن بات ہے کہ گزشتہ سال کے دوران کرونا وبا سے ہونے والی تمام پریشانیوں ، مشکلات اور جانی نقصان کی وجہ صرف ایک کین میں سما سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کرونا وبا سے 10 کروڑ 70 لاکھ افراد متاثر جبکہ 20 لاکھ 34 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔