کورونا منہ زور،ایک دن میں 71 اموات ، 2729 مریض

Dec 12, 2020 | 09:37:AM
 کورونا منہ زور،ایک دن میں 71 اموات ، 2729 مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کورونا وائرس  کی دوسری لہر تباہی مچانے لگی۔ملک میں 24گھنٹوں میں مزید 71 افراد جان کی بازی ہارگئے ,2 ہزار 729 نئے مریض سامنے آنے کے بعدتصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56 تک پہنچ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 724  تک پہنچ گئی ہے۔24گھنٹوں میں 2 ہزار 729 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 26 ہزار 526، سندھ میں ایک لاکھ 92 ہزار 735، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 404، بلوچستان میں 17 ہزار 696، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 775، اسلام آباد میں 34 ہزار 300 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 620 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں 3 ہزار 320، سندھ میں 3 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 455، اسلام آباد میں 358، بلوچستان میں 173، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 188 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ملک بھر میں اب تک 59 لاکھ 90 ہزار 168 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 426 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 81 ہزار 208 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 470 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔