واشنگٹن اور  نئی دہلی کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے:میڈیا رپورٹس

Apr 12, 2022 | 16:43:PM
جو ،بائیڈن ، نریندر، مودی
کیپشن: جو بائیڈن اور نریندر مودی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف روس سے ایس-400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کی وجہ سے پابندی ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس  بارے میں فیصلہ ہونا باقی ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے روس سے اسلحے خریدنے کی وجہ سے واشنگٹن اور  نئی دہلی کے مابین تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے۔ بھارت روس سے 5 عدد ایس400 میزائیل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا سودا کر چکا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ یوکرین پر روس کے حملے کے مد نظر ہم سبھی ملکوں سے چاہتے ہیں کہ وہ روس سے دفاعی سسٹم کے حصول کے لئے نئے سودے سے بچیں۔بلنکن نے دہلی کے لئے ماسکو کے بجائے واشنگٹن کا اتحادی بننے کے امکان کے بارے میں کہا ہے کہ آج ہم تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور سیکیورٹی سمیت مختلف میدانوں میں بھارت کے شریک بن سکتے ہیں۔

ادھر امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے پیر کے روز اپنے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ  سے واشنگٹن میں ملاقات میں دونوں ملکوں کے ما بین قریبی تعلقات قائم ہونے میں واشنگٹن کی دلچسپی دکھائی اور روس و چین سے تعلقات کے مبینہ خطرے کی بات کہی۔انہوں نے پیر کے روز راجناتھ سنگھ کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں کہا کہ واشنگٹن اور نئی دہلی دونوں ہی آزاد ہند - پیسیفک اوشن اور قومی خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس مشترکہ نقطہ نظر کے سامنے فوری چیلنج موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم خبر جانیے