دولہاکو ڈانس کرتے دیکھ کر دلہن سے بھی نہ رہا گیا۔۔ویڈیو وائرل

Sep 11, 2021 | 20:02:PM
دولہاکو ڈانس کرتے دیکھ کر دلہن سے بھی نہ رہا گیا۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں سوشل میڈیا  پرایک اور نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں شادی کی تقریب کے دوران دولہا اوردلہن کو بھنگڑا ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا ڈانس میں مگن ہے اس کو دیکھ کر دیگر افراد بھی ڈانس میں شا مل ہو گئے ۔اس دوران دلہن نے دیکھا کہ اس کا ہونے والا خاوند رقص کرنے میں مصروف ہے جس کے بعد اس سے بھی رہا نہ گیا اور سٹیج پر ساتھ آکر ناچنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

خوشی کے اس موقع پر دنوں خاندان کے افراد اور دوست احباب بھی موجود تھے جنہوں نے جوڑے کے اس ڈانس کو خوب پسند کیا جبکہ کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔