ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم ) ملک میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہو رہا ہے جس سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اوربرفباری کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 16سے 21 اکتوبر تک ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور یہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے۔
جواد میمن کے مطابق اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور سوات ،مری ،ضلع شانگلہ سمیت شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جب کہ وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشیں ہوسکتی ہے، جنوبی سندھ میں بھی سسٹم کے کچھ اثرات رہیں گے جس کے باعث کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
جواد میمن نے مزید بتایا کہ دوسرا مغربی ہواؤں کا سسٹم موسم سرما میں ملک پر اثرانداز ہوگا جس دوران معمول یا معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری طرف پاکستان آلودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ شہر لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح155 ریکارڈ کی گئی ہے ،شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایات جاری دوسری جانب موسم میں بہتری آنے لگی ،سورج کی مدھم کرنیں اور ہواؤں کا امتزاج ایک ساتھ خوبصورت فضا بخش رہا ،موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ 6.3 شدت کا زلزلہ،زمین لرز اٹھی