نواز شریف قانونی معاملات حل ہونے کے بعد وطن واپس آئینگے، خرم دستگیر

Nov 11, 2022 | 18:12:PM
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، چند دنوں، نئے آرمی چیف کی تقرری، نواز شریف، قانونی معاملات،
کیپشن: خرم دستگیر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ اگلے چند دنوں میں نئے آرمی چیف کی تقرری ہو جائے گی،نواز شریف کے قانونی معاملات حل ہوں گے تو وہ بھی وطن واپس آجائیں گے۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند سو میٹر پر جہاں فسادی جتھہ کھڑا ہوتا ہے وہاں پر وقتی بحران ہوتا ہے،باقی پورا ملک پر امن ہے، لوگ اپنا کاروبار اور روزگار چلارہا ہے ،فسادی جتھہ ہمیں دھمکی دے رہا ہے کہ اگر ہماری بات نہ مانی تو ہم سعودی ولی عہد کا دورہ نہیں ہونے دیں گے ،یہ ان کا وطیرہ ہے دھمکی دینے کا، لیکن ہم فسادی جتوں کی دھمکیوں سے اپنا ملک بند نہیں کریں گے ۔
خرم دستگیر نے کہاکہ اس سارے مسئلے میں اگر کوئی مسئلہ آیا ہے وہ آئینی بحران ہے،صوبائی حکومتوں اور ان کی پولیس نے اپنی نگرانی میں انارکی اور بد امنی کروائی،ہمیں سوچنا ہوگا کہ اس معاملے کو آگے ہم نے کیسے نمٹنا ناہے کیونکہ یہ ناقابل برداشت ہے،اس وقت پارلیمان کا سیشن ہو رہا ہے، یہ بس ایک وقتی اوبال ہے جو ہمیں کہیں کہیں نظر آ رہا ہے۔ 
وفاقی وزیر نے کہاکہ اگلے چند دنوں میں نئے آرمی چیف کی تقرری ہو جائے گی،نواز شریف کے قانونی معاملات حل ہوں گے تو وہ بھی وطن واپس آجائیں گے۔
فواد چودھری کے نواز شریف پر مارشل لا لگانے کے الزام پر خرم دستگیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ کٹھ پتلیوں کے منہ سے مارشل لاءکی باتیں اچھی نہیں لگتیں،مارشل لاءہم نے اور پیپلز پارٹی نے جھیلے ہیں،ہمیں پتہ ہے کہ مارشل لاءکیا ہوتا ہے ان کٹھ پتلیوں کو نہیں پتہ یہ کیا ہوتا ہے، جب بھی خدانخواستہ ایسا وقت آیا تو آمریت کے آگے سب سے پہلے ہمارے سینے ہوں گے اور یہ بھاگ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟