ہائی کورٹ نے ضمانت نہ دی تو عمران خان کو دوبارہ گرفتار کر لیں گے: رانا ثنا اللہ

May 11, 2023 | 23:25:PM
ہائی کورٹ نے ضمانت نہ دی تو عمران خان کو دوبارہ گرفتار کر لیں گے: رانا ثنا اللہ
کیپشن: رانا ثنا اللہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سہولت کاری پوری طرح سے عیاں ہو گئی ہے، ججز نے اپنے منصب کا بھی خیال نہیں کیا، اس کے اثرات آنے والے دنوں پر مرتب ہوں گے، آج پوری دنیا کو نظر آگیا ہے لاڈلا کون ہے، یہ بھی بتا دوں اسے دوبارہ گرفتار کریں گے، کل اگر ہائی کورٹ نے ضمانت نہ دی تو دوبارہ گرفتار کریں گے۔ 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معاملہ یہ ہے کہ اب ہائی کورٹ کیا کرے گا، ہائی کورٹ نے کہا ہے گرفتاری درست ہوئی، طریقہ کار سے متعلق کہا درست نہیں، طریقہ کار سے متعلق ایک انکوائری کا کہا ہے، اب چیف جسٹس صاحب نے کیس کو اپنے پاس بلا کر بیسٹ وشس کا اظہار کیا، میرا خیال ہے یہ اشارہ ہائی کورٹ سمجھ جائے گی۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ آج اگر انہیں مہمان نہ بنایا جاتا تو گرفتار ہوتے، اس قدر مواد موجود ہے سارا کچھ ان کی ایما پر ہوا آج ہی گرفتار ہو سکتے تھے، بیل فار اریسٹ لے کر ہی باہر نکلیں گے، سہولت کاری ہو تو ایسی، اگر کوئی لاڈلا ہو تو ایسا ہو، میرا خیال ہے صبح اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی انہیں دیکھ کر بے پناہ خوشی ہو گی اور یہ رعایت مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ؛پولیس سے بدتمیزی کرنیوالے کارکن کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ووٹرز کو پیغام دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں، سہولت کاری نے ووٹرز کو مضبوط پیغام دیا ہے، دو چیزیں ثابت ہو گئیں، ایک سہولت کاری، دوسرا فتنہ، اس فتنے کو بین الاقوامی سپورٹ حاصل ہے، پچھلے ایک سال سے انہوں نے بڑی انویسٹمنٹ کی ہے، دفاعی تنصیبات پر حملے کئے گئے، عمران خان کی گرفتاری پر عوامی ردعمل بالکل سامنے نہیں آیا، لوگوں نے گرفتاری سے اپنے آپ کو الگ کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ یہ فتنہ عوام کی آنکھوں کے سامنے ہے، عوام کا فیصلہ کبھی بھی فتنے کے حق میں نہیں ہو گا، 7 ارب کی پراپرٹی کو القادرٹرسٹ میں اپنے نام کروایا گیا، کئی دفعہ ملزم عدالتوں سے بھاگ جاتے ہیں تو وہیں سے گرفتاری ہوتی ہے، اگر طریقہ کار غلط تھا تو ہائی کورٹ نے نوٹس لیا تھا تو انتظار کر لیتے، ہمیں گرفتاریوں سے کوئی ہزیمت نہیں ہوئی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج پوری دنیا کو نظر آگیا ہے لاڈلا کون ہے، یہ بھی بتا دوں اسے دوبارہ گرفتار کریں گے، کل اگر ہائی کورٹ نے ضمانت نہ دی تو دوبارہ گرفتار کریں گے، یہ ضمانت لے اور وہ دوبارہ سہولت کاری کریں گے، شہدا کی یادگاروں کو جلانے پر ہر پاکستانی دل گرفتہ ہے، اس کے سیاسی اور سماجی اثرات ہوں گے، مختلف ایجنسیز کی رپورٹ پر انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ ان کی شرپسندی ایک، دو دن تک ابھی جاری رہے گی، لاہور کا ایک کیس تو نیب کے کیس سے بھی زیادہ سیریس ہے، اس میں عمر قید سزا ہو سکتی ہے، جناح ہاو¿س کو آگ لگانا، لوٹ مار کیس تمام کیسز سے زیادہ سیریس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بارے ناانصافی پر مبنی عالمی سیاست ختم ہونی چاہیے، اسحاق ڈار