امن قائم رکھنے کا مشن ، وزیراعلیٰ سندھ  کا اعلیٰ پولیس افسروں  کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ

May 11, 2023 | 12:02:PM
امن قائم رکھنے کا مشن ، وزیراعلیٰ سندھ  کا اعلیٰ پولیس افسروں  کے ہمراہ شہر بھر کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی،کراچی میں امن قائم رکھنے کے مشن کیلئے وزیراعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز اور اعلیٰ پولیس افسروں نے شہر بھر کا دورہ کیا۔

شاہراہ فیصل سمیت اہم مقامات پر نفری کی تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کیا، شہر کے مختلف تھانوں میں سیاسی جماعت کے رہنماؤں سمیت ایک ہزار سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف دس سے زائد مقدمات درج کرلیے گئے۔

مقدمات پی ٹی آئی سندھ کی اعلیٰ قیادت، ارکان اسمبلی اور ایک ہزار سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں درج ہیں، جن میں شرپسندی، سرکاری املاک پر حملہ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت شامل ہیں۔

امن و امان کی صوتحال کو برقرار رکھنے کیلئے وزیراعلیٰ ، ڈی جی رینجرز سندھ اور اعلیٰ پولیس افسران شہر بھر کے دورے کئے،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے دوٹوک کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اب کراچی میں معمولات زندگی مکمل بحال ہیں، شہر کی کوئی سڑک بلاک نہیں ،حساس مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ پرتشدد واقعات اور احتجاج کی روک تھام کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین کے حملے، جلاؤ گھیراؤ ، توڑ پھوڑ، قدیم عمارت نذر آتش