محکمہ پبلک پراسیکیوشن ان ایکشن ۔۔450 پراسیکیوٹر کو شو کاز نوٹس جاری

May 11, 2021 | 20:49:PM
 محکمہ پبلک پراسیکیوشن ان ایکشن ۔۔450 پراسیکیوٹر کو شو کاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے پر محکمہ پبلک پراسیکیوشن کا ایکشن، ساڑھے چار سو پراسیکیوٹر کو شو کا ز نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے پر محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے ایکشن لے لیا ہے اور ساڑھے چار سو پراسیکیوٹر کو شو کا ز نوٹس جاری کر دئیےہیں۔ محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے بار بار مذکورہ پراسیکیوٹرز سے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی تھیں۔سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ندیم سرور نے یہ شو کاز نوٹس جاری کئے ہیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ محکمانہ کارروائی کے تحت آپ کو غفلت پر ایک یا ایک سے زائد سزائیں دی جائے۔ذرائع کے مطابق بارہ سو میں سے سات سو پراسیکیوٹرز نے اپنے اثاثہ جات جمع کروائے ہیں۔ محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے گریڈ سترہ گریڈ اٹھارہ اور گریڈ انیس کے پراسیکیوٹرز کو یہ شو کاز نوٹس جاری کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافی برادری کیلئے بڑا اقدام