اسلام آباد پولیس افسران کو سرکاری پٹرول کی فراہمی میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد پولیس افسران کو سرکاری پٹرول کی فراہمی میں کمی کردی گئی ،پولیس افسران کو ماہانہ پٹرول کی فراہمی سے متعلق آئی جی آفس سے احکامات جاری ہو گئے۔
آئی جی آفس کے مطابق آپریشن کے علاوہ تمام ڈی آئی جی رینک کے افسران ماہانہ 250 لٹر پٹرول استعمال کر سکیں گے جبکہ اے آئی جی اور ایس ایس پی رنک کے افسران کو ماہانہ 200 لٹرپٹرول ملے گا،اس کے علاوہ اے ایس پی ، ڈی ایس پی رینک کے افسران 175 لٹر استعمال کر سکیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا بڑا وار،حریف سیاسی جماعت کی ایک ساتھ 6 وکٹیں گرا دیں