پنجاب اسمبلی میں توسیع کا دوسرا مرحلہ۔ وزارت کس کو ملے گی؟نام سامنے آ گئے

Jun 11, 2022 | 15:00:PM
پنجاب اسمبلی میں توسیع کا دوسرا مرحلہ۔ وزارت کس کو ملے گی؟نام سامنے آ گئے
کیپشن: پنجاب کابینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کابینہ کیلئے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، پنجاب کابینہ کیلئے دوسرے مرحلے میں 25سے زائد وزراء حلف اُٹھائیں گے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان وزراء اور محکموں کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پیپلزپارٹی وزراء کو انکی من پسند وزارتیں دیں گے۔پنجاب کابینہ وزراء کا کل حلف اُٹھانے کا امکان ہے، پنجاب کابینہ کو بجٹ سے قبل مکمل کر لیا جائیگا ۔

پنجاب کابینہ تیرہ جون بجٹ سے قبل مکمل کرنے کا امکان، پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے میں 25 سے زائد وزرا حلف اٹھائیں گے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن پنجاب کابینہ کے وزراء سے حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے بڑا ریلیف۔ گھی کی قیمت میں کمی
ذرائع کے مطابق سیف الملوک کھوکھر ،بلال یاسین،میاں مجتبی شجاع الرحمان حلف اٹھائیں گئے۔

خواجہ عمران نذیر،ملک ندیم کامران،رانامشہوداحمد کوبھی وزیربنائےجانےکاامکان،مخدوم عثمان محمود بھی وزیر ہوں گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی