سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے پر 598.91 ملین روپے کے خرچ ہونگے 

Jun 11, 2021 | 20:36:PM
 سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے پر 598.91 ملین روپے کے خرچ ہونگے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

    (24نیوز)مالی سال2021-22کے وفاقی بجٹ میں سماجی تحفظ اور تخفیف غربت پروگرام کے لئے 598.91 ملین روپے کے فنڈزمختص کر دیئے گئے ۔
جمعہ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں مانیٹرنگ اینڈ ایولیویشن یونٹ اور احساس پروگرام کےلئے 98.9 ملین اور نئی سکیم میں احساس تحفظ پروگرام کے لئے500 ملین روپے خرچ ہونگے ۔
 قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لیے بجٹ 630 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی بجٹ میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت ہمارا وژن بہت سادہ ہے ہم زیادہ منافع بخش پروگرام میں سرمایہ کاری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جس سے بود و باش میں بہتری آئے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی ہوگی۔