پانی بحران پر قابو پانے کیلئے 91 ارب روپے مختص

Jun 11, 2021 | 18:16:PM
پانی بحران پر قابو پانے کیلئے 91 ارب روپے مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں پانی بحران پر قابو پانے کے لئے اربوں روپے کے نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ پاکستان تیزی سے پانی کی کمی کا شکار ہو رہا ہے، وزیراعظم پانی کی ذخیرہ گاہوں، چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیمز کی تعمیر کے خواہشمند ہیں تاکہ مستقبل میں ہماری پانی کی ضرورت پوری کی جا سکے۔
 شوکت ترین کا کہنا تھا کہ تین بڑے ڈیم داسو، دیا مر بھاشا اور مہمند کی تعمیر بجٹ میں ہماری ترجیح ہو گی، ہمارا مقصد ان منصوبوں کی وقت پر تکمیل ہے۔ بجٹ میں آبی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کل 91 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔ پانی سے بجلی بنانے کے منصوبے اس کے علاوہ ہیں۔ اس شعبے کے بڑے پروجیکٹ درجِ ذیل ہیں۔
 داسو ہائیڈرو پراجیکٹ، پہلے مرحلے کے لئے 57 ارب، دیا مر بھاشا ڈیم کے لئے 23 ارب، مہمند ڈیم کے لئے 6 ارب جبکہ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے14 ارب روپے کی تجویز ہے۔
وفاقی وزیرنے بتایا کہ آبی تحفظ میں اضافے کے لئے بہت سے دیگر منصوبے بھی زیر عمل ہیں جن میں دروٹ ڈیم، خٹ بانڈا ڈیم، ماخ بانڈا ڈیم، پیزر ڈیم، سری کالاش، وینڈر ڈیم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ ۔۔8487 ارب کا وفاقی بجٹ پیش