ڈیبی ہیوٹ برطانیہ کی فٹبال ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

Jun 11, 2021 | 10:42:AM
ڈیبی ہیوٹ برطانیہ کی فٹبال ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون سربراہ مقرر
کیپشن: ڈیبی ہیوٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی فٹ بال ایسو سی ایشن (ایف اے) نے اپنی 157 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون ڈیبی ہیوٹ کو تنظیم کا چئیرپرسن مقرر کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں فٹبال فیڈریشن کی تنظیم ’ دی فٹ بال ایسو سی ایشن ‘(ایف اے)نےایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ڈیبی ہیوٹ جنوری 2022 سے ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالیں گی۔اس طرح وہ ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ بن جائیں گی۔اس بات کا اعلان کے بعد مستعفی ہونے والے چیئرمین گریگ کلارک کے جاں نشیں کے حوالے سے ایک عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی سیٹی بجا دی