20 کروڑ مسلمانوں کو نسل کشی کی دھمکی۔۔مسٹر مودی کیوں۔؟۔جاوید اختر  کی شدید تنقید

Jan 11, 2022 | 19:54:PM
بھارتی وزیراعظم، نریندر مودی، نغمہ نگار، جاوید اختر
کیپشن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور نغمہ نگار جاوید اختر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور نغمہ نگارجاوید اختر (فائل فوٹو)

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر نے مسلمانوں کو کھلے عام نسل کشی کی دھمکی دینے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جاوید اختر نے اپنے ایک ٹویٹر بیان میں مودی کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور آخر میں مسلمانوں کو ختم کرنے کی کھلے عام دھمکی پر خاموش رہنے پر بھی سوال اٹھا دیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’وزیراعظم نے صدر سے ملاقات میں بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر فرضی خطرات کے بارے میں بات کی، بلٹ پروف گاڑی محافظوں کے گھیرے میں تھی جو لائٹ مشین گنز سے لیس تھے۔انہوں نے کہا  کہ مودی نے اس وقت ایک لفظ بھی نہیں کہا جب 20 کروڑ بھارتیوں کو کھلے عام نسل کشی کی دھمکی دی جا رہی تھی۔  کیوں مسٹر مودی۔؟‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ہائے فیشن۔۔پریانکا چوپڑا نےبالوں کاحشر کردیا ۔۔ مداحوں کو پسند آیا۔۔؟