اومیکرون کے پھیلاؤمیں خطرناک اضافہ ۔۔محکمہ صحت کے اہم فیصلے 

Jan 11, 2022 | 18:37:PM
اومی کورون۔وائرس۔اضافہ۔سندھ۔محکمہ صحت
کیپشن: وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) محکمہ صحت سندھ کے ٹاسک فورس اجلاس میں غیرویکسین شدہ افراد کی موجودگی پر شاپنگ مالز اور اسکول سیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلا ﺅکے پیش نظر وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہوکی زیرصدارت اجلاس ہوا ، وزیرصحت سندھ نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کیلئے 14دن کی خصوصی مہم چلائی جائےگی ، جس میں گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔اجلاس میں اسکولوں میں موجود بچوں کی بھی فوری ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک کراچی کی42فیصد آبادی کی ہی ویکسی نیشن ہوئی ہے، اسپتالوں میں زیرعلاج 90فیصد کورونا کے مریضوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔خیال رہے کراچی میں کورونا کا پھیلا خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ، شہر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح اٹھارہ فیصد سے بڑھ گئی۔
 یہ بھی پڑھیں۔ماسک نہ پہننے والوں کی شامت آگئی ۔۔۔سخت سزاوں کا اعلان