کراچی ،کروڑوں مالیت کی کرسٹل آئس وہیروئن برآمد

Jan 11, 2021 | 21:44:PM
کراچی ،کروڑوں مالیت کی کرسٹل آئس وہیروئن برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران ال حماد نامی بوٹ سے 207 کلو گرام کرسٹل آئس اور 227 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کائونٹر نارکوٹکس آپریشن میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان نیوی اور پاکستان کسٹم نے  کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ال حماد نامی بوٹ سے برآمد کی گئی کرسٹل آئس اور ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 16 ارب 3 کروڑ روپے بنتی ہے اور پی ایس ایم اے کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔
 ایجنسی ذرائع کا کہنا تھا کہ سمندر میں سازگار ماحول کے انتظامات میں اپنی قومی ذمہ داریوں کررہی ہے اور پی ایس ایم اے پاکستان نیوی کے ساتھ پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کےلئے کوشاں ہیں۔