چینی کی خریدو فروخت پر سٹہ کھیلے جانے کا انکشاف

Jan 11, 2021 | 20:51:PM
چینی کی خریدو فروخت پر سٹہ کھیلے جانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چینی بحران آئندہ ماہ شدید ہونے کا خدشہ،سیل ایجنٹ مافیا نے الیکٹرانک مانیٹرنگ سے پہلے ملوں سے بڑی مقدار میں مستقبل کے سودے کرلئے ۔

تفصیلات کےمطابق سٹہ شوگر ملز میں الیکٹرانک مانیٹرنگ شروع ہونے سے پہلے سٹہ کھیلا گیا۔یکم جنوری سے شوگر ملوں میں پیداوار اور فروخت کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے نصب کئے گئے تھے۔مستقبل کے سودوں میں سیل ایجنٹوں نے بڑی مقدار میں چینی خرید کر سٹور کرلی ۔
 ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹہ کا تدارک نہ کیا گیا تو اگلے ماہ تک چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پچھلے سال چینی بحران کے بعد ایف بی آر اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان الیکٹرانک مانیٹرنگ کا معاہدہ طے پایا تھا۔