وسیم قادر نے وفاداری تبدیل کی، ان کیخلاف عدالت جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان

Feb 11, 2024 | 21:02:PM
وسیم قادر نے وفاداری تبدیل کی، ان کیخلاف عدالت جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان
کیپشن: بیرسٹر گوہر خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈ یسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں کا حشر سب نے دیکھ لیا، وفاداری کیلئے کسی سے استعفیٰ مانگا ہے نا ہی حلف لیا ہے تاہم وسیم قادر کے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی مذمت کرتے ہیں، وفاداری تبدیل کرنے پر ان کیخلاف عدالت جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے وسیم قادر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑا ہے، وسیم قادر کے ن لیگ میں شامل ہونے کی وجہ معلوم کروں گا، انہوں نے انتخابات پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے لڑے تھے، اس لیے ان کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے، باقی سارے امیدوار ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ کہیں نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے قبل انتخابی نشان نہ ملنے پر خدشے کا اظہار کیا تھا کہ انتخابات کے بعد کچھ لوگ اپنی وفاداریاں تبدیل کریں گے۔  وسیم قادر پارٹی کے انتہائی وفادار کارکن تھے، پارٹی میں ان کی بڑی خدمات تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے مسلم لیگ ن کا حکومت سازی کیلئے پہلا باضابطہ رابطہ

گوہر خان نے کہا کہ لوگوں نے دیکھ لیا کہ جو لوگ اپنے مینڈیٹ سے وفاداری نہیں کرتا اس کا انجام کیا ہوتا ہے، یہ بہت غلط روایت ہے کہ آپ جس پارٹی سے الیکشن لڑیں اور اس پارٹی کو عوام مینڈیٹ دے اور آپ چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلے جائیں۔

ہم نے کور کمیٹی کے اجلاس میں کامیاب اُمیدواروں سے رابطے کیلئے کچھ لوگوں کی ذمہ داریاں لگائی تھیں لیکن اسعفے مانگنے یا حلف لینے کا کوئی ارادہ ہے نا ہی ایسا کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ ترامیدوار ہمارے ساتھ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہی وفادار رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے نواز شریف کے ساتھ کی جانے والی تمام ڈیلوں کو مسترد کردیا ہے۔