’ہوسکتا ہے ہمیں ریاست دشمن قرار دیا جائے‘، ایمل ولی خان نے تمام حلقے کھولنے کا مطالبہ کردیا

Feb 11, 2024 | 19:05:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں، عوام نیشنل پارٹی تمام حلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ ہمیں ریاست کے مخالف نہ بنایا جائے، ’ہوسکتا ہے کہ مجھے ریاست دشمن قرار دے دیا جائے‘۔

8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھے، ہمارے کئی ساتھیوں کو زخمی کیا گیا، ایسے لوگوں کو اسمبلی میں پہنچایا گیا جو خود چل بھی نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیے: جعلی الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہوگی، سراج الحق

انھوں نے کہا کہ کٹ پتلی اسمبلی کے ذریعے اٹھار ہویں ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم پرست رہنماؤں کو باہر کرنے کا ردعمل تاریخ ساز ثابت ہوگا، ہمیں اپنی قوم کی ترجمانی کے لیے کسی پارلیمان کی ضرورت نہیں ہے۔