خاتون کی غلطی حادثے کی وجہ بن گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

Feb 11, 2024 | 10:10:AM
خاتون کی غلطی حادثے کی وجہ بن گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں خاتون مسافر نے سڑک کے بیچوں بیچ گاڑی  کا دورازہ اچانک کھول دیا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں مصروف سڑک خاتون مسافر نے اچانک ٹیکسی کا دروازہ غلط طرف سے کھول دیا جس کے نتیجے میں رکشہ گاڑی سے ٹکرا گیا,حادثے کی ویڈیو قریب موجود کار کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ٹیکسی میں سوار خاتون مسافر نے  دائیں جانب دروازہ اچانک کھول دیا جس کے نتیجے رکشہ گاڑی سے ٹکرا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون حادثے سے لاعلم رہ کر گاڑی سے اترتی ہیں اور اپنی منزل کی جانب سے چلی جاتی ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں،بعدازاں خاتون کو جاتا دیکھ کر رکشہ ڈرائیور بھی چلا جاتا ہے۔

ٹیکسی پر سوار مسافر سڑک کے بیچوں بیچ کار کا دروازہ کھولتا ہے جس کی وجہ سے ایک آٹو    اس سے ٹکرا جاتا ہے۔ تصادم کے باوجود، وہ سکون سے چلی جاتی ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ یہ ڈیش کیم فوٹیج میں پکڑا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کا ایک اور امیدوار پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل

واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور سوال کیا جارہا ہے کہ قصور کس کا ہے؟کچھ صارفین نے ٹیکسی ڈرائیور پر الزام لگایا کہ اس نے خاتون کو گاڑی کے دائیں جانب سے اترنے دیا ہے جبکہ چند صارفین نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد گاڑی میں دائیں جانب سے اترتی ہے جو غلط ہے۔

ایک صارف کا لکھنا ہے کہ کیب ڈرائیور بھی اس نقصان کے لیے برابر کا ذمہ دار ہے۔