سویڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر 1600 افغانیوں کو پاکستانی ویزے جاری کیے جانے کا انکشاف

Feb 11, 2023 | 17:32:PM
سویڈن سے 16 سو جعلی رہائش پذیر افغانیوں کو پاکستانی ویزے جاری کیے جانے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سویڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر 1600 افغان باشندوں کو پاکستان کا ویزہ جاری ہونے کا انکشاف، وزارت خارجہ نے  متعددممالک کو پاکستان کیلئے افغانیوں کو ویزہ جاری کرنے سے  روک دیا ہے ۔

تفصیلات کے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 1600افغانیوں کو پاکستان مشن سوئیڈن سے ویزے جاری ہوئے ہیں، وزارت خارجہ نے معاملے پر انکوائری کمیٹی بٹھا دی ہے اور افغانیوں کے پاکستانی ویزے کینسل کرنے کا حکم دے  دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک اور منصوبہ ناکام

وزارت خارجہ کی جانب سے  مختلف سفارتخانوں کو لیٹر جاری کیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہےکہ  تمام سفارتخانے افغان باشندوں کو   اگلے حکم تک ویزے جاری نہ کریں، لیٹر کے اورپر نمایاں حروف میں لکھا گیا ہے کہ  ’’سب سے زیادہ جلدی‘‘.