پانچ ایم پی ایز سینٹ الیکشن سے پہلے تحریک انصاف چھوڑ دینگے، خرم لغاری

Feb 11, 2021 | 21:53:PM
 پانچ ایم پی ایز سینٹ الیکشن سے پہلے تحریک انصاف چھوڑ دینگے، خرم لغاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایم پی اے خرم لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے 5 ایم پی ایز اور مشیر میرے ساتھ ہیں، وہ بھی میری طرح سینٹ الیکشن سے پہلے پارٹی چھوڑنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے خرم لغاری نے الزام عائد کیا کہ عثمان بزدار نے میرے ملازمین پر بجلی چوری کے مقدمات درج کروائے۔ ڈپٹی کمشنرز کو میرے کام کروانے سے روکا گیا۔ وزرا، محکموں کو ہدایت تھی کہ میرے کام نہیں کرنے۔ اگر کام نہیں ہونے تو بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھ جائو۔
 انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال میں صرف دس کروڑ فنڈ دیئے گئے۔ تونسہ شریف کے حلقے میں 77 ارب دیے گئے۔ ڈھائی سال سے وزیراعلیٰ کو شکایت کر رہا ہوں۔ وزیراعظم سے ملنے کا وقت ملے تو انہیں شکایت کروں۔
 ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرے مستعفی ہونے پر نوجوان خوش ہیں کیونکہ انہیں صرف دھرنوں کیلئے ہی استعمال کیا جاتا ہے اور کوئی عزت نہیں مل رہی۔ ضلع مظفر گڑھ میں آج تک کوئی یونیورسٹی نہیں بنی۔