سرکاری ملازم جیت گئے،حکومت کا 25 فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کا اعلان

Feb 11, 2021 | 17:26:PM
 سرکاری ملازم جیت گئے،حکومت کا 25 فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے،احتجاجی ملازمین کی سنی گئی ، سرکاری ملازمین کے ساتھ حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، حکومت نے گریڈ ایک سے گریڈ 19 کے وفاقی ملازمین کو 25 فیصد ایڈہاک ریلیف دینے، ملازمین کے خلاف مقدمات واپس لینے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔

 ملازمین کے حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہوئے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ملازمین ایک سال سے تنخواہوں کے فرق دور کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ملازمین کے حکومتی کمیٹی کے ساتھ ہوئے مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی ملازمین کو 25 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ ایڈہاک پے اسکیل ایک سے لے کر 19 گریڈ کے لئے ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ملازمین کی اپ گریڈیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سلسلہ جون میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد شروع ہوجائے گا ۔وزیر دفاع نے بتایا کہ ملازمین کے مطالبے کے مطابق آئندہ بجٹ میں ہی ایڈہاک ریلیف ان کے تنخواہوں کے اسکیل میں شامل کردیا جائے گا جبکہٹائم اسکیل کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر ترقی دینے کی پالیسی بنائی جائے گی جس پر بجٹ میں عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ریلیف آج ہی وزارت خزانہ سے نوٹیفائیڈ کروادیا جائے گا جو کہ پے کمیشن کا فیصلہ آنے تک جاری رہے گا، پے کمیشن کے فیصلے کا اطلاق ملک بھر پر ہوگا۔انہوں نے کہ یہ تمام فیصلے وفاقی اور صوبائی ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے ساتھ مل کر متفقہ طور پر کیے گئے۔

ساتھ ہی وفاقی وزیر نے کل اسلام آباد میں ملازمین کے احتجاج کے دوران شدید آنسو گیس کی شیلنگ اور جھڑپ پر معذرت بھی کی اور کہا کہ آپ کو کچھ صبر کرنا چاہئے تھا، حکومت آپ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پورا زور لگارہی ہے لیکن کبھی کبھی دیر ہوجاتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم آپ کا خیال نہیں کررہے۔

 اس موقع پروزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وہ ملازمین کے مسئلے کو حل کرنے میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے ان فیصلوں کی وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سیکریٹری خزانہ سے منظوری لی جاچکی ہے اور وزیراعظم سے خود درخواست کی کہ محنت کش افراد ایک سال سے ان مسائل میں گھرے ہوئے ہیں اس لیے ایک سے 19 گریڈ تک کے ملازمین کو ایڈہاک الاو¿نس دیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ملازمین سے رابطے میں رہیں گے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 20، 21 اور 22 گریڈ کے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ نہ ہونے پر سرکاری ملازمین نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاو¿س کے سامنے شدید احتجاج کیا، اس دوران ان کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد متعدد ملازمین کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔
کیے تھے۔