پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند، موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند

Dec 11, 2023 | 09:15:AM
 پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج شدید دھند کا راج جس کے باعث موٹر وے کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج شدید دھند کا راج جس کے باعث موٹر وے کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

لاہور میں اسموگ کے ساتھ اب دھند بھی چھا رہی ہے، شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے 200 پر پہنچ گیا ہے۔

پنچاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند جاری ہے جس کے باعث پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ شیر شاہ سے شام کوٹ اور موٹ روے ایم فائیو ملتان سے سکھر تک بند کردیا گیا جب کہ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: ندا یاسر کا خود کو آنٹی اور بوڑھا کہنے والوں کو کرارا جواب 

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے، موٹر وے ایم فور عبدالحکیم سے فیصل آباد تک بند ہے، ایم فائیو کو شیرشاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کیلئے بند ہے، حد نگاہ بہتر ہونے پر ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، مسافر احتیاطی تدابیر استعمال کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔