صحت کارڈکی بدولت کمزور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آئینگی: وزیراعظم 

Sep 10, 2021 | 17:16:PM
صحت کارڈکی بدولت کمزور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آئینگی: وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی موجودہ حکومت کے ویژن کا اہم جزو ہے،کمزور طبقات تک صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ،صحت کارڈاقدام کی بدولت کمزور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب میں صحت کارڈ کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان، شہبازگل، ڈاکٹریاسمین راشد سمیت دیگر سینئر افسروںنے شرکت کی،بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں 4کروڑصحت کارڈ کی تقسیم کا عمل مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا،سہولت کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔
وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے کے موثرنفاذ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ کی فراہمی کو موجودہ حکومت کا انتہائی اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی موجودہ حکومت کے ویژن کا اہم جزو ہے،کمزور طبقات تک صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ صحت کارڈاقدام کی بدولت کمزور طبقات کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آئیں گی ۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے یکساں معیاری سہولیات کو یقینی بنایا جائے،ہسپتالوں میں آنے والے افراد خصوصاً کم تعلیم یافتہ افراد کی مناسب رہنمائی بھی کی جائے،وزیر اعظم نے منصوبے پر عملدرآمد کو موثر بنانے کیلئے خصوصی سیل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  ای وی ایم کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت اداروں کو دھمکانے پر اتر آئی :ن لیگ