ڈالر کا استعمال ترک،لین دین قومی کرنسیوں میں ہوگا

Oct 10, 2023 | 11:16:AM
 ڈالر کا استعمال ترک،لین دین قومی کرنسیوں میں ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین اور برازیل نے تجارتی لین دین میں ڈالرکے استعمال کوختم کرنے کا اعلان کیا ہے، ان دونوں ممالک کے درمیان تجارت اب قومی کرنسیوں میں کی جائے گی۔
چینی بینک نے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق چین اور برازیل کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا پہلا معاملہ طے پا گیا ہے،چین اور برازیل، دونوں برکس تنظیم کے رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا ایک اہم مقصد باہمی تجارت سے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے خریداری کی 43 کھیپیں یوان کو برازیلی ریال میں تبدیل کرکے چینگ ڈاؤن بندرگاہ منگوائی ہیں، اس طرح دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات قومی کرنسیوں میں انجام پانا شروع ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا،قیمت کہاں تک گر گئی،اہم خبر جانیے

خیال رہے کہ روس کے سب سے طاقتور بینکارآندرے کوسٹن نے یہ پیش گوئی کر رکھی ہے کہ امریکی ڈالر کی اجارہ داری کا عنقریب خاتمہ ہونے والا ہے کیونکہ چینی کرنسی یوآن کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔