ڈالر دھڑام سے نیچے آ گرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستاہوکر 220 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 5 روپے سستاہوکر 216 روپے تک گرگیا، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 6 روپے سستاہوکر 247 روپے کا ہوگیا، یو اے ای درہم 1 روپے سستاہوکر 60.50 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 50 پیسے سستا ہوکر 58.50 روپے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 17 پیسے سستا ہوا ہے۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 218 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔