تھرمیں پیدا بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ تک ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

Oct 10, 2022 | 14:53:PM
وزیراعظم نے کہا ہے کہ تھر میں جو بجلی بن رہی ہے اس میں فیول کا خرچ ساڑھے 3 روپے ہے، تھر میں جو بجلی پیدا ہوگی وہ 10 روپے فی یونٹ تک ہوگی، منصوبے سے آلودگی بھی پیدا نہیں ہو رہی، آلودگی کو مکمل طور پر کنٹرول کیا جا رہا ہے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ تھر میں جو بجلی بن رہی ہے اس میں فیول کا خرچ ساڑھے 3 روپے ہے، تھر میں جو بجلی پیدا ہوگی وہ 10 روپے فی یونٹ تک ہوگی، منصوبے سے آلودگی بھی پیدا نہیں ہو رہی، آلودگی کو مکمل طور پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے تھرکول منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام کرنے والے تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں، آج کا دن بہت اہم ہے، بے نظیر بھٹو شہید نے جب منصوبے پر آغاز کیا تو یہاں دور دور تک ریگستان تھا۔

 قبل ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول منصوبہ شروع ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئی ہے، تھرکول منصوبے سے علاقے کے انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے، تھرکول منصوبے کی کامیابی میں وفاقی حکومت کا بڑا اہم کردار ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹرنرشپ سے پورے پاکستان میں گرین انرجی کے منصوبے لگا سکتے ہیں، شہباز سپیڈ سے کام کریں تو کچھ بھی ممکن ہے، وفاق ساتھ دے تو گرین انرجی کا انقلاب لاسکتے ہیں، شہبازشریف کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، علاقے میں اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر کے ریگستان سے فیصل آباد کی انڈسٹری کو بجلی مہیا کرنا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، موجودہ سیلاب قیامت سے پہلے قیامت ہے، سندھ کے متاثرہ علاقوں کا 50 فیصد رقبہ ابھی بھی زیر آب ہے۔