عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری،مسجد نبویؐ سے مسجد قباء تک خصوصی ٹریک بنادیا گیا

Oct 10, 2022 | 00:15:AM
عمرہ زائرین,خوشخبری،مسجد نبویؐ, مسجد قباء, ٹریک
کیپشن: مسجد نبویؐ کا خوبصورت منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خالد چیمہ)مسجد نبویؐ سے اسلام کی پہلی مسجد قباء تک خصوصی ٹریک بنادیا گیا جسے درب السنہ کہا جاتا ہے اسی تاریخی راستے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی مسجد نبویؐ سے مسجد قباء کا سفر کیا کرتے تھے ۔

سعودی حکام کی جانب سے مسجد نبویؐ سے مسجد قباء تک تقریباً تین کلومیٹر پیدل ٹریک بنایا گیا ہے جس کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی پیدل اور کبھی اونٹنی کے ذریعے مسجد قباء تک پہنچنے کے لئے استعمال کرتے تھے اس تاریخی ٹریک کو دور حاضر کی طرز پر بنایا گیا ہے جس کے دونوں اطراف خریداری کے لئے مختلف دوکانیں موجود ہیں اور پورے راستے کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ،کہیں دیواروں کو مدینہ منورہ کی قدیم تاریخ کو پینٹنگ کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  کئی ایک تاریخی مقامات اور کھجوروں کے باغات بھی اسی راستے کا حصہ ہیں ،عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر ملکی اور غیر ملکی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو پورا کرنے کے لئے اسی راستے کے ذریعے مسجد نبویؐ سے مسجد قباء پہنچتے ہیں اور مقدس مقامات کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔