ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔۔۔آرمی چیف۔ائیر چیف کا دکھ کا اظہار

Oct 10, 2021 | 12:06:PM
ڈاکٹر عبدالقدیر خان، وفات، گہرے دکھ کا اظہار
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف قمر جاوید باجوہ  اور ائیر چیف ظہیر احمد بابر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس کا پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پراظہار تعزیت کیا ،قمر جاوید باجوہ نے افسوس کا اظہار کرتے  ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔

 دوسری جانب سربراہ پاک فضائیہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا،سربراہ پاک فضائیہ ملکی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

 ائیر چیف نے کہا ہے کہ  اللہ ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
آرمی چیف  نے مزید کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند کرے ،اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں:    ڈاکٹر عبدالقدیر کا انتقال پاکستان کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے،یوسف رضا گیلانی