ڈوئل کیرج وے منصوبہ؛نیب نے فواد چودھری کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا

Nov 10, 2023 | 22:38:PM
ڈوئل کیرج وے منصوبہ؛نیب نے فواد چودھری کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)قومی احتساب بیورو(نیب )راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو طلب کر لیا،نیب نے فواد چودھری کا طلبی نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس کے مطابق نیب نے فواد چودھری کو جہلم تا پنڈ داد ن خان ڈوئل کیرج وے منصوبے میں بے جا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے اور اراضی خریدنے پر طلب کیا ہے،نیب راولپنڈی نے فواد چودھری کو 13 نومبر دن دس بجے طلب کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیاہے کہ فواد چودھری نے بحثیت وفاقی وزیر جہلم تا پنڈ دادن خان ڈوئل کیرج وے منصوبے میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کیا،سابق وفاقی وزیر نے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ڈوئل کیرج وے پر زمین خریدی،فواد چودھری کے زمین خریدنے سے ڈوئل کیرج وے پراجیکٹ کی اراضی کے حصول کے دوران نیشنل ایکس چیکر کو نقصان پہنچا، نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے پراجیکٹ کے ٹھیکیداروں پر بے جا دباؤ بڑھایا،سابق وفاقی وزیرنے منصوبے کے ٹھیکیداروں پر دباؤ ڈال کر ان سے غیر قانونی طور پر منظوری لی،فواد چودھری 13 نومبر کو دس بجے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل مزید سستا