آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ بابر اعظم سب سے آگے، کوہلی مزید نیچے

Nov 10, 2021 | 15:52:PM
بابر اعظم،ویرات کو ہلی،آءی سی سی رینگنگ
کیپشن: بابر اعظم،ویرات کو ہلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ۔ ویرات کوہلی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں مزید نیچے چلے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 839 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 800 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 4 درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ چوتھے اور بھارت کے لوکیش راہول پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ دوسرے تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب تبریز شمسی، عادل راشد اور راشد خان موجود ہیں۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بدستور 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم ایک ایک درجے ترقی پا کر بالترتیب 23ویں اور 24ویں نمبر پر آ گئے ہیں، قومی فاسٹ بولر فاسٹ بولر حارث رو¿ف کا رینکنگ میں 20واں نمبر برقرار ہے۔آل راو¿نڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے جبکہ شکیب الحسن دوسرے اور ونندو ہسارنگا تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کے نکا ح کی ویڈیو سامنے آگئی