کراچی اور لاہور میں گرمی کا راج،پارہ چڑھ گیا

May 10, 2023 | 10:35:AM
لاہور میں سورج آگ برسانے کو تیار جبکہ شہر قائد میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، عادیہ ناز) لاہور میں سورج آگ برسانے کو تیار جبکہ شہر قائد میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔ 

سورج کی تیز کرنوں نے شہر لاہور کا درجہ حرارت بڑھا دیا۔شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 167ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 194، مال روڈ پر آلودگی کی شرح 179 ریکارڈ، جوہر ٹاؤن 167، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 160ریکارڈ کی گئی۔   پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور چوتھے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ 

دوسری جانب کراچی میں شدید گرمی، شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ہوا میں میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 8 ناٹیکل مائل ہے۔ہوا میں مرطوبیت کے باعث درجہ گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے کا امکان ہے۔