ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی ڈٹ گئے ،عہدہ چھوڑنے سے انکار

May 10, 2022 | 18:28:PM
ایڈوکیٹ جنرل ، ڈٹ گئے
کیپشن: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس بھی حکومت کیخلاف ڈٹ گئے،پنجاب حکومت کی خواہش پر عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق احمد اویس نے ایڈووکیٹ جنرل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے، عہدے پر چمٹ کر بیٹھنے والے نہیں ہیں، تقرری گورنر پنجاب نے کی ہے، انکی مرضی تک کام جاری رکھیں گے وہ اس عہدے پر نہ رہنے کا اصولی فیصلہ پہلے ہی کر چکے ہیں، لیکن وہ کسی چیف ایگزیکٹو کی خواہش پر عہدہ نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کا آئین توڑا تو ملک بکھر جائے گا،کسی کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے آئین کو کسی کا تابع نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک قومی اسمبلی کیلئے سپریم کورٹ چھٹی والے دن ازخود نوٹس لیتی ہے تو آج اس سے بڑا مسئلہ ہے،پنجاب میں آئین پر حملہ کیا گیا اس لیے چیف جسٹس از خود نوٹس لیں،گورنر ہاؤس پر غیر قانونی فورس لگائی گئی ہے، آزمائش میں تمام طاقتیں جنہوں نے پاکستان کو بچانے کا حلف لیا ہے، اپنی نفرتوں کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کے آئین کو بچائیں۔
یہ بھی پڑھیں:منحرف ارکان کی رکنیت معطل کرنے کےلئے تحریک انصاف کی استدعا مسترد