ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس ریٹس کم کر دیئے

May 10, 2021 | 23:43:PM
ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس ریٹس کم کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس ریٹس کم کر دیئے، ایف بی آر نے ایس آر او جاری کر دیا، سیلز ٹیکس کے کم ریٹس کا اطلاق یکم مئی 2021 سے ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کیروسین آئل پر15 اعشاریہ 44 فیصد سیلز ٹیکس کردیا ، لائٹ سپیڈ آئل پر سیلز ٹیکس ریٹ 7 اعشاریہ 56 فیصد کر دیا ہے اس سے پہلے ان پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد تھا۔
مٹی کے تیل اورلائٹ سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کم ہونے کا نقصان حکومت برداشت کرے گی، مٹی کے تیل اورلائٹ سپیڈڈیزل پرسیلزٹیکس کم ہونے سے 4ارب 80 کروڑ کا نقصان ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے یکم مئی کوپٹرولیم مصنوعات میں اضافے کومسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی فضائی کمپنی ایئر بلیو کا عید پر مسافروں کیلئے رعایتی پیکیج کااعلان