عثمان بزدار کے بعد ایک اور وزیر اعلیٰ کی کرسی خطرے میں۔۔تحریک عدم اعتماد کا اعلان

Mar 10, 2022 | 19:59:PM
تحریک عدم اعتماد۔ظہور بلیدی۔بزنجو۔بلوچستان۔طرز حکمرنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءصوبائی وزیر میر ظہوربلیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی ،یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تباہ کن طرز حکومت کے پیش نظر بی اے پی کے مرکزی و صوبائی قائدین، ممبران سینٹ، صوبائی و قومی اسمبلی اور اتحادیوں کی مشاورت سے قدوس بزنجو کی بد عنوان اور نااہل حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی جو بلوچستان میں بدامنی، بے چینی اور بری طرز حکمرانی کا موجب بن گئی ہے۔
  ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ارکان قومی اسمبلی، صوبائی وزراءاور سیاسی رہنماﺅں کی ملاقاتیںسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چےئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی، سینیٹر منظور خان کاکڑ، نصیب اللہ بازئی، عبدالقادر ،ثناءجمالی، کہدہ بابر، ارکان قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی، نوابزادہ خالد مگسی، احسان اللہ ریکی، صوبائی وزراءسردار عبدالرحمن کھیتران ،محمد خان لہڑی، وزیراعلیٰ کے مشیر میر ضیاءاللہ لانگو، رکن صوبائی اسمبلی محمد خان طور اتمانخیل نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءنواب ثناءاللہ زہری کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ملاقاتوں میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا 
واضح رہے کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال بہت گرم ہے ۔جہانگیر ترین گروپ عثمان بزدار کی وزرت اعلیٰ کے خاتمے کے درپے ہے۔ترین گروپ نے واضح اعلان کر رکھا ہے کہ مائنس بزدارکے بعد ہی کوئی بات ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں۔شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری۔۔ آسٹریلیا کی دیگر ٹیموں کے بھی دورہ پاکستان کے امکانات روشن