بلڈنگ میں آتشزدگی، باپ کی بچے کو کھڑکی سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل

Mar 10, 2022 | 00:08:AM
عمارت, آگ ,لگی
کیپشن: عمارت میں آگ لگی ہوئی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا امید پر قائم ہے اور یہ امید ہی ہمیں فیصلے کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکا کی ریاست نیو جرسی میں پیش آیا جہاں ایک  باپ نے جلتی ہوئی عمارت سے اپنے بچے اس امید پر نیچے پھینک دیا کہ نیچے پہنچنے والے فائر فائٹرز اس کو بچا لیں گے, اور اس طرح ہی ہوا وہ  بچہ بحفاظت بچ گیا۔

بھارتی نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق ایک باپ اور اس کا تین سالہ بیٹا نیو جرسی کے ساؤتھ برنسوک میں ساؤتھ رج ووڈس کامپلیکس میں دو منزلہ اپارٹمنٹ کی اوپری منزل پر اس وقت پھنس گئے جب انکی عمارت میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز وہاں پہنچے تو باپ نے کھڑکی توڑ کر اپنے تین سالہ بچے کو ایک امید پر نیچے چھوڑ دیا۔ اس کا اعتماد ٹوٹا نہیں تھا۔ نیچے فائر فائٹرز موجود تھے جنہوں نے اس بچے کو اچھی طرح پکڑ لیا۔ اس طرح بچہ بحفاظت بچ گیا۔ یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا۔ بچہ محفوظ ہونے کے بعد اس کے والد بھی کھڑکی سے باہر نکل گئے۔ آگ لگنے کے دوران تیسری منزل کی بالکنی کا ایک حصہ اور ایک عمارت کی چھت گر گئی تھی،  لوگ اس عمارت سے تھری الارم فائر کے ساتھ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔اب آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس طرح فائر فائٹرز کی ہمت اور والد کی دانشمندی اور سوجھ بوجھ نے تین سالہ بچے کی جان بچالی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی