بھارت میں سب سے زیادہ جوڑوں کی ایک ساتھ شادی کا ریکارڈ قائم

Jun 10, 2023 | 17:03:PM
بھارت میں سب سے زیادہ جوڑوں کی ایک ساتھ شادی کا ریکارڈ قائم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع باران میں ریکارڈ جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی جس میں 2 ہزار 143 غریب و پسماندہ جوڑے شادی کے بندھن میں بند گئے۔

بھارت کے مقامی ٹرسٹ کی طرف سے اجتماعی جوڑوں کی شادی کے انتظامت کیے گئے جس میں مسلمان جوڑوں کے علاوہ ہندو جوڑے بھی شامل تھے۔ اس تقریب کا دورانیہ قریب 6 گھنٹے تھا جس میں 2143 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اس تقریب کے دوران ایک ہی دن میں سب سے زیادہ جوڑوں کی شادی کا ریکارڈ بن گیا جس کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ میں بارودی مواد کے دھماکے سے 27 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور دوسرے اہم عہدیداروں کی جانب سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے جوڑوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ 

علاوہ ازیں ٹرسٹ کی جانب سے سے تمام جوڑوں کو تحفائف میں زیورات، برتن، ٹی وی، فریج سمیت دوسری ضرویاتِ زندگی کی اشیاء دی گئیں۔ منتظمیں کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصدصرف غریب و ندار جوڑوں کی شادی کروانا تھا۔