گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

Jun 10, 2023 | 09:58:AM
 شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے سے شہر کا موسم شدید گرم ہوگیا جبکہ کراچی کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔     
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فریحہ، عادیہ ناز) شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے سے شہر کا موسم شدید گرم ہوگیا جبکہ کراچی کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔     

شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے سے شہر کا موسم شدید گرم ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کے امکانات 40 فیصد ہیں۔ 

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر بھر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور کا مجموعی طور پر ائیر کوالٹئ انڈیکس 165 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یو ایس کونصیلیٹ 240، فی ایچ اے فیز 218، چٹھہ پارک 176 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:   پٹرولیم مصنوعات کی مد میں حکومت کا کھربوں بٹورنے کا پلان

دوسری جانب کراچی میں گرمی کا راج، شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت ابھی سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگی۔ 

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ گرمی کی شدت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے۔