مالی سال 2022-23کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش 

Jun 10, 2022 | 18:09:PM
بجٹ ، تقریر
کیپشن: مفتاح اسماعیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے 5100 ارب روپے خسارے کا بجٹ2022-23 پیش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پونے چار سال میں 20 ہزار ارب روپے قرض لیا انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال قرض ادائیگی کے لیے 3950 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ دفاع کے لئے 1523 ارب ، سول انتظامیہ کے اخراجات کے لئے 550 ارب اور وفاقی حکومت کے مجموعی اخراجات کا تخمینہ 9502 ارب روپے رکھے گئے ہیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ایف بی آر ریونیو کا ہدف 7004 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے پونے چار سال میں 20 ہزار ارب روپے قرض لیا یہ قرض لیاقت علی خان ،خواجہ ناظم الدین، ایوب خان ،بھٹو ، بے نظیر،نواز شریف ،شاہد خاقان کے ادوار سے بھی زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال میں قرض ادائیگی کے لیے 3950 ارب روپے رکھے گئے ہیںان کا کہناتھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کے لئے 1523 ارب ، سول انتظامیہ کے اخراجات کے لئے 550 ارب اور وفاقی حکومت کے مجموعی اخراجات کے لئے 9502 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگلے سال پیداواری شرح 5 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ کوشش رہے گی کہ افراط زر میں کمی کرکے 11.5 فیصد کی سطح پر لایا جائے انہوں نے کہا کہ مجموعی خسارہ کو جی ڈی پی کے چار اعشاریہ نو فیصد تک لایا جائے گا
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت کی ناتجربہ کار ٹیم نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہمارے پاس وقت کم ہے ہم نے مشکل لیکن ترقی کا راستہ اختیار کیا ہے، بجٹ میں ملکی توانائی کیلئے 83 ارب روپے مختص کیے گئے ،بجلی کی ترسیل اورمختلف گرڈ اسٹیشنزکی اپگریڈیشن ترجیح ہے ، بجلی صارفین کیلئے 570 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی تجویزدی گئی ہے، سولرپینل پرسیلز ٹیکس ختم ، غریب صارفین کوسولر پینل قسطوں پربھی ملیں گے،توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بجٹ میں 83 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 58ارب 44 کروڑروپے ملکی وسائل سے استعمال کئے جائینگے، بجلی کے نئے منصوبوں کیلئے 9ارب 17 کروڑرکھے گئے ہیں جن مین بجلی کی ترسیل اورمختلف گرڈ اسٹیشنزکی اپگریڈیشن شامل ہے۔ان کا کہناتھا کہ ملک کے بجلی کے گردشی قرضہ 2500 ارب روپے جبکہ گیس کا گردشی قرضہ 1400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہیں ، بجٹ میں بجلی صارفین کیلئے 570 ارب روپے کی سبسڈی بھی دی گئی ہے ، سولرپینل کی درآمد اورمقامی سپلائی پرسیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ بجلی کے غریب صارفین کوسولر پینل قسطوں پربھی ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی