ایک اور کرکٹر کی پچ پر موت،ویڈیو وائرل

Jan 10, 2024 | 13:14:PM
ایک اور کرکٹر کی پچ پر موت،ویڈیو وائرل
کیپشن: وائرل ویڈیو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے خطرناک ہوگیا ۔ایک اور کرکٹر پچ پر جان کی بازی ہار گیا۔جس کی ویڈیو  بھی وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، 34 سالہ وکاس نیگی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے میچ کے دوران بیٹنگ کیلئے پچ پر موجود تھے۔ویڈیو میں وکاس نیگی کو ساتھی کھلاڑی امیش کمار  کے چوکا لگانے کے بعد ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے آگے بڑھتے دیکھا گیا۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکاس جیسے ہی امیش کمار کے پاس پہنچے  تو درد کی شدت کے باعث نیچے زمین پر گرگئےجس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے وکاس کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور پھر طبی  ٹیم بھی گراؤنڈ میں پہنچ گئی جس کی مدد سے وکاس کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

ضرور پڑھیں:سر پر گیند لگنے سے کرکٹر کی موت ہوگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ اس کے بعد  وکاس کو  نوئیڈا کے قریبی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔افسوسناک واقعے کے وقت نیگی نے 6 گیندوں پر7 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے اس سے قبل ممبئی میں کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے 54 سالہ کھلاڑی کو سر پر گیند لگی اور وہ چل بسا ۔