سکول کے قریب دھماکہ۔۔9 بچے جاں بحق 

Jan 10, 2022 | 21:24:PM
سکول۔ننگر ہار۔دھماکہ۔بچے جاں بحق۔مارٹر گولہ
کیپشن: دھماکے کی جگہ سے دھواں اٹھ رہا ہے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع لال پورہ میں سکول کے قریب بم کے خوفناک دھماکہ میں کم از کم 9 بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
 ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبہ ننگرہار کے ضلع لال پورہ کے گاو¿ں بیگانانو میں مقامی سکول کے باہربم پھٹنے کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا ۔زخمیوں کو فوری طورپر صوبائی دارالحکومت جلال آبادکے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ا±ن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔صوبائی گورنر کے دفتر نے دھماکہ کے نتیجے میں ہونے والی ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔دھماکہ کے بارے میں متضاد خبریں موصول ہوئی ہیں۔ 
بعض اطلاعات کے مطابق یہ بم دھماکہ تھا جبکہ بعض خبروں کے مطابق پرانے مارٹر گولہ پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔
کہاجاتا ہے کہ دھماکہ ا±س وقت ہوا جب بچے ایک پرانے مارٹر گولے کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ بعض رپورٹس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب سکول کے باہرایک مقامی افغان باشندہ حسب معمول ریڑھی لگاکرمکئی کی چھلی اور دانے پیچ رہاتھا جہاںاردگردسکول کے بچے جمع تھے ۔۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی حکام پہنچ گئے اور دھماکہ کے بارے میں تفتیش شروع کردی۔
 یہ بھی پڑھیں۔شدید ٹھنڈ۔۔سکول دوبارہ بند؟ اہم مطالبہ سامنے آگیا!