تنظیم جواں فکر پاکستان کے وفد کا دورہ جنرل ہسپتال

Feb 10, 2023 | 17:18:PM
فائل فوٹو
کیپشن: تنظیم جواں فکر پاکستان کے وفد کا دورہ جنرل ہسپتال
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )تنظیم جواں فکر پاکستان کے چیف آرگنائزر خالد چغتائی اور جنرل سیکرٹری ارشد بٹ نے وفد کے ہمراہ لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ وفد کے ارکان نے ایمرجنسی سمیت مختلف شعبہ جات دیکھے۔ خالد چغتائی نے پرنسپل پی جی ایم آئی و معروف گائنا کالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کو ایل جی ایچ کے گائنی آؤٹ ڈور میں مریضوں کا علاج معالجہ کرتے دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پروفیسر الفرید ظفر نے بذات خود شعبہ بیرون مریضاں میں فرائض سرانجام دے کر دیگر سینئر اساتذہ کیلئے ایک مثال قائم کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امجد اسلام امجد وفات سے قبل آخری مرتبہ کہاں گئے ؟

وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ معالج کی اولین ترجیح مریض کا علاج و شفاء یابی ہو تی ہے اور پروفیسر الفرید ظفر نے اس بات کو عملی طور کر ثابت کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس عملی تبدیلی سے مریض دوست ماحول کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی اور عوام کا سرکاری ہسپتالوں کی ورکنگ پر اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینئر میڈیکل ٹیچرز کے آؤٹ ڈور میں بیٹھنے سے نہ صرف ہسپتال کے نظم و ضبط میں بہتری آئے گی بلکہ نوجوان ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی اور انہیں اپنے فرائض ادا کرنے میں مزید جذبہ پیدا ہو گا۔ وفد کے ارکان نے ایمرجنسی میں مریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور ہیلتھ پروفیشنلز کے رویہ کے متعلق بھی پوچھا جس پر لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا۔

تنظیم جواں فکر پاکستان کے وفد کا دورہ جنرل ہسپتال، سہولیات پر اطمینان ،پروفیسر الفرید ظفر کا آؤٹ ڈور میں مریضوں کو چیک کرنا ایک بڑی تبدیلی ہے ۔ چیف آرگنائزر کے اس اقدام سے عوام کا سرکاری ہسپتالوں کی ورکنگ پر اعتماد بڑھے گا۔