اپوزیشن ملوث ہوئی تو سرکاری ملازمین نقصان اٹھائیں گے،شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملازمین بنیادی تنخواہ میں چالیس فیصد اضافہ چاہتے ہیں، مظاہرین سے رابطے میں ہیں۔
شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ رات گئے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے، ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا، ملازمین کہتے ہیں بیسک تنخواہ میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے،انہوں نے کہا ہم صوبوں کے نہیں صرف مرکز کے ملازمین سے بات کریں گے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ متعدد ملازمین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے دھرنے کے 7 قائدین کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ بھی شامل ہیں۔ سرکاری ملازمین کو سیکرٹریٹ کے گیٹ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔