قبرستان میں دفن خاتون کو برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش

Dec 10, 2020 | 23:11:PM
قبرستان میں دفن خاتون کو برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کپڑا بنانے والی ایک کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے لیے مردہ خاتون کو خط لکھ ڈالا، جس کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ ارسلا کے لی گوئین نامی خاتون مصنفہ دو سال قبل ہی وفات پا چکی ہیں۔ امریکی مصنفہ افسانوی کہانیاں لکھنے میں ایک خاص مقام رکھتی تھیں۔ان کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس ان کی موت کے بعد بھی فعال ہیں اور انھیں ان کا لٹریسی اسٹیٹ چلا رہا ہے۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق نامعلوم بین الاقوامی برانڈ کی پبلک ریلیشن آفیسر نے ارسلا کو ایک خط لکھا جس میں ان سے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی درخواست کردی۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے یہ بھی لکھا کہ ہم اپنی نئی کلیکشن آنے کی خوشی میں آپ کو چند ملبوسات بھی دیں گے، تاکہ آپ انھیں پہن کر اپنی تصویر بنائیں اور ہمارے برانڈ کی تشہیر کریں۔ اس خط کی کاپی کو ارسلا کے فعال سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر شیئر کیا گیا تھا۔اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس برانڈ کا مذاق بنانا شروع کردیا۔