تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، ایک اور رکن قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار

Aug 10, 2022 | 20:43:PM
تحریک انصاف، رکن قومی اسمبلی، محمد میاں سومرو، نشست خالی قرار،
کیپشن: محمد میاں سومرو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست خالی کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی ایوان پہنچ گیا ،سپیکر راجہ پرویزاشرف نے معاملہ ایوان میں رکھ دیا ، راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ محمد میاں سومرو نے کوئی درخواست بروقت نہیں دی ،چالیس روز گزرنے پر درخواست دی گئی ۔
محمد میاں سومرو کے نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی شاہدہ رحمانی نے پیش کی، وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک پیش کرنے کی حمایت کی، قومی اسمبلی سے تحریک منظور ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دی گئی۔
تحریک کے مطابق محمد میاں سومرو ایوان کے اجلاسوں سے مسلسل 40 دن تک بغیر اجازت غیر حاضر رہے،یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 46 کی شق 2 کے تحت محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دیتا ہے،ایوان نے محمد میان سومرو کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کی۔
واضح رہے کہ محمد میاں سومرو جیکب آباد سے این اے 196سے تحریک انصاف کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان، عدالت سے بڑی خبر آگئی