زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ

Aug 10, 2021 | 17:49:PM
زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیب نے محکمہ تعلیم میں بڑے پروجیکٹ میں بڑے گھپلوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ آصف علی زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کردیا۔
نیب کے مطابق فضل اللہ پیچوہو کے خلاف کمپری ہینسو اسکولز پراجیکٹ میں کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسکولوں کی تعمیرات کے لئے 3 ارب کی بجٹ سے اسکولوں کا ناقص کام کیا گیا۔
نیب نے ایک درجن سے زائد افسروںکے بیان قلمبند کرلئے۔ کچھ افسروں نے کورونا وائرس کا بہانا کرکے نیب میں بیان رکارڈ کرانے کےلئے پیش نہیں ہوئے۔نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہا کہ کمپری ہینسو اسکولز کی تعمیرات میں فضل اللہ پیچوہو اور اس کے پی ڈی نے بڑے گھپلے کئے۔ 3 ارب کے پروجیکٹ کی رقم خرد برد کرنے کے دستاویزات نیب کو مل گئے۔ سابق سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو وزیر ہیلتھ عذرا پیچوہو کے شوہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ماہرہ خان پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کے روپ میں دکھائی دیں گی؟