پاک نیوزی لینڈ سیریز: وفاقی کابینہ نے فول پروف سیکیورٹی کی منظوری دے دی

Apr 10, 2023 | 13:38:PM
پاک نیوزی لینڈ سیریز: وفاقی کابینہ نے فول پروف سیکیورٹی کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا۔

   گزشتہ روز نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوا جو براستہ دبئی آج لاہور پہنچے گا۔

اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے مہمان کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلئےفوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے۔ پنجاب، سندھ حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: 24 نیوز بنا ننھے کرکٹر احسن خان کی آواز، انڈر 13 میں کھیلنے کے امکان روشن

مہمان ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیریزکھیلے گی جس کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔

پہلا ٹی 20 میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی 20 بھی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا، چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔