ڈالر 2 روپے 44 پیسے مہنگا

Apr 10, 2023 | 11:24:AM
 ڈالر 2 روپے 44 پیسے مہنگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپیہ کمزور اور ڈالر تگڑا ہو گیا،انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا.
اسٹیٹ بینک کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے کے بعد 287 روپے  سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 284.65 روپے سے بڑھ کر  287.09 روپے پر بند ہوا ،ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت مزید بڑھ جائے گی ،ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کی رفتار مزید بڑھے گی۔

علاوہ ازیں  اوپن مارکیٹ میں  ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 291.50 روپے سے بڑھ کر 293 روپے پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 314 روپے کا ہوگیا 
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1.50 روپے کمی سے 358.50 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 79.50 روپے پر برقرار رہا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 50 پیسے مہنگاہوکر 77.50 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

دوسری جانب سٹیٹ بینک  کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ترسیلات زر میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،مارچ 2023 میں ترسیلات زر 2 ارب 53 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئیں ،فروری میں 1 ارب 98کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں ،مارچ 2022 میں 2 ارب 83 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔

رواں مالی سال 9 ماہ میں ترسیلات زر میں کمی ہوئی ،مالی سال کے دوران 9 ماہ میں  اب تک ترسیلات زر 20 ارب 52 کروڑ  ڈالر پر ہیں ،گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں ترسیلات زر 23 ارب پر ڈالر تھیں۔